پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسکووا کے نام

اتوار 3 مئی 2015 11:14

پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسکووا کے ..

پراگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 مئی ۔2015ء ) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولین پلسکووا نے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، ویمنز سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے ہم وطن حریف لوسی ہراڈیکا کو شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پراگ میں کھیلے گئے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسکووا نے ہم وطن حریف لوسی ہراڈیکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ واضح رہے کہ یہ کیرولین پلسکووا کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے ۔

متعلقہ عنوان :