ٹائیگرووڈز آئندہ ماہ پلیئرز گالف چمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

اتوار 3 مئی 2015 11:52

ٹائیگرووڈز آئندہ ماہ پلیئرز گالف چمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء)شہرہ آفاق امریکی گالفر اور سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگرووڈز آئندہ ماہ فلوریڈا میں پلیئرز گالف چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ووڈز نے 2013ء میں یہاں پر دو ٹائٹلز جیتے تھے ووڈز نے رواں ماہ کے شروع میں گالف کے میدانوں میں واپسی کی تھی اور اب وہ آئندہ ماہ فلوریڈا میں شیڈول پلیئرز گالف چمپئن شپ میں قسمت آزمائی کریں گے۔ سابق عالمی نمبر ایک نے کہا کہ 2013ء کی روایت کو دوہراتے ہوئے اس بار بھی ٹائٹلز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ چمپئن شپ 7 سے 10 مئی تک کھیلی جائے گی۔