دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئندہ ماہ آئی اے اے ایف ورلڈ ریلیز میں ایکشن میں نظر آئینگے

اتوار 3 مئی 2015 11:55

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئندہ ماہ آئی اے اے ایف ورلڈ ریلیز ..

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور چھ مرتبہ کے اولمپک چمپئن یوسین بولٹ آئندہ ماہ شیڈول آئی اے اے ایف ورلڈ ریلیز میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ 2 سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا جس میں 600 کے قریب مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹس پانچ مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ جمیکن ایتھلیٹکس ایڈمنسٹریٹو ایسوسی ایشن کے مطابق یوسین بولٹ ورلڈ ریلے میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ بولٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ ریلے میں جمیکن ٹیم کا حصہ ہونے پر خوشی ہے، میں مکمل طور پر فٹ، تندرست ہوں اور ایونٹ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں-

متعلقہ عنوان :