10 سالہ لڑکا سبق سیکھ ہی گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 12:32

10 سالہ لڑکا سبق سیکھ ہی گیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء)کولمبس، جارجیا سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نے اپنے 10 سالہ بیٹے کی کلاس میں بد تمیزی پر اسے عجیب طریقے سے سبق سکھایا۔ 33 سالہ چیکوئیٹا ہل نے بتایا کہ اس کا پانچویں گریڈ میں پڑھنے والا بیٹا کلاس میں ٹیچر سے بدتمیزی کرتا تھا۔وہ نہ کسی کی عزت کرتا، نہ کسی کی بات سنتا اور ہر کسی تو الٹے جواب دیتا اور اس نے کبھی سکول کا کام بھی نہیں کیا۔

چیکوئیٹا ہل نے پولیس کو فون کیا پولیس آئی، اس نے 10 سالہ سین کو گرفتار کرنے کا ڈرامہ کیا، سین کو پولیس کار کے پیچھے بیٹھایا اور چھوڑ دیا۔ چیکوئیٹا ہل کے مطابق اس نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیوں کہ اس کے پاس کوئی اور راستہ بچا ہی نہیں تھا، جس سے اس کا بیٹا راہ راست پر آ سکتا۔ چیکوئیٹا ہل نے بتایا کہ اس نے ایسا کرنے کا منصوبہ بنایا جس سے اس کا بیٹا تھوڑا ڈر جائے۔

(جاری ہے)

ایک ٹیچر سین کے گھر آئی تو سین نے اسکے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔ سین کی ماں نے فوراً پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس کو پہلے ہی اعتماد میں لیا جا چکا تھا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے، پولیس بھی اس ڈرامے میں حصہ لینے کو تیار ہوگئی۔ سین کی ماں نے جب پولیس کو فون کیا تو اسے یقین نہ آیا کہ اس کی ماں ایسا کر سکتی ہے، وہ اسے خالی دھمکی سمجھا اور ہنستا رہا۔

اس کی ہنسی تب آنسوؤں میں بدلی جب اس نے سامنے کے دروازے پر پولیس کی گاڑی دیکھی۔پولیس اندر آئی، سین کی ماں کو بتایا کہ وہ اسے پکڑ کر لے جار رہے ہیں۔ پولیس نے سین کے ہاتھ باندھ دئیے اور اسے لے جاکر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا دیا اور اسے لیکچر دینے لگے۔ یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ سین کو کوئی بات کرنے یا ردعمل ظاہر کرنے کا موقع ہی نہ ملا۔

پولیس نے 5 منٹ بعد سین کو چھوڑ دیا اور وہ بھاگ کر سیدھا گھر کے اندر گیا اور جا کر اپنی ماں کے گلے لگ گیا۔ چیکوئیٹا ہل کو نہیں معلوم تھا مہ پولیس نے کار میں بیٹھا کر بچے کو کیا کہا مگر سین نے اس کے گلے لگ کر صرف اتنا کہتا رہا کہ میں آئندہ تنگ نہیں کروں گا۔ پولیس کے جانے کے بعد ماں نے بھی اپنے بچے کو اچھی طرح سمجھایا کہ اس کی حرکتیں کس طرح دوسروں کو تکلیف دیتی تھیں۔