راولپنڈی،شہباز شریف کا میٹرو بس پراجیکٹ کا دورہ‘ بس میں سفر کر کے پروجیکٹ کا جائزہ لیا‘منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 3 مئی 2015 13:17

راولپنڈی،شہباز شریف کا میٹرو بس پراجیکٹ کا دورہ‘ بس میں سفر کر کے پروجیکٹ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور انتظامیہ کو پراجیکٹ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے صبح سویرے راولپنڈی میٹرو پراجیکٹ کا خفیہ دورہ کیا اور بعد میں اسلام آباد ڈی چوک پر میٹرو بس منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے انتظامیہ کو جلد از جلد پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیئرمین منصوبہ حنیف عباسی، چیف سیکرٹری، کمشنر اور ڈی سی او راولپنڈی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ پراجیکٹ کے تمام انتظامات میٹرو بس اتھارٹی کو دے دیئے گئے ہیں جبکہ شہر کے 24 میٹرو اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :