ننھی شہزادی کی آمد ، برطانیہ میں جشن منانے کا سلسلہ جاری، لندن کی تاریخی عمارتیں رات بھر گلابی روشنیوں سے جگمگاتی رہیں

اتوار 3 مئی 2015 13:40

ننھی شہزادی کی آمد ، برطانیہ میں جشن منانے کا سلسلہ جاری، لندن کی تاریخی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) ننھی شہزادی کی پیدائش پر برطانیہ بھر میں خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری ہے ، لندن کی تاریخی عمارتیں رات بھر گلابی روشنیوں سے جگمگاتی رہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے ہاں بچی کی پیدائش نے برطانوی شہریوں کو خوشی سے نہال کر دیا ہے۔ شہزادی کی آمد کی خبرسن کرنہ صرف ہسپتال بلکہ شاہی محل کے باہر بھی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال سے گھر جانے سے پہلے ننھی شہزادی اپنے والدین کے ہمراہ دنیا بھر کے میڈیا کے سامنے آئی۔ اس موقع پر کیٹ میڈلٹن نے ننھی شہزادی کو اپنی گود میں اٹھا رکھا تھا اور وہ نیند کے مزے لے رہی تھی۔ شہزادی کی پیدائش کی خبر کو دنیا بھر کے میڈیا نے بھی خوب پذیرائی بخشی ، گول مٹول سی شہزادی کی تصاویر دنیا بھر کے میڈیا نے نمایاں اندازمیں شائع کیں۔ ننھی شہزادی کی پیدائش کی خوشی میں رات کے وقت لندن کی تاریخی عمارتوں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ گلابی روشنیوں سے سجا ٹاور برج ساری رات جگمگاتا رہا۔ لندن آئی جھولے کو بھی قمقموں سے سجایا گیا۔

متعلقہ عنوان :