کراچی  مشتعل ہجوم نے ڈکیتی کے دور ان مزاحمت پر پولیس افسر کو گولی مار نے و الے دو ڈاکوؤں کو آگ لگا دی

تین افراد نے سب انسپکٹر ناصر عباس کو کورنگی کے علاقے میں قائم باقری پیٹرول پمپ کے قریب روکا اور لوٹنے کی کوشش کی تھی مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوں کی لاشوں پر جلنے کے نشانات موجود ہیں  ڈاکٹر سیمی جمالی

اتوار 3 مئی 2015 13:44

کراچی  مشتعل ہجوم نے ڈکیتی کے دور ان مزاحمت پر پولیس افسر کو گولی مار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں مشتعل ہجوم نے ایک پولیس افسر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر جاں بحق کرنے والے دو ڈاکوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا کر ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق تین افراد نے اینٹی کار لفٹنگ پولیس کے سب انسپکٹر ناصر عباس کو کورنگی کے علاقے میں قائم باقری پیٹرول پمپ کے قریب روکا اور لوٹنے کی کوشش کی تھی پولیس افسر کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوں کی جانب سے انھیں فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق زخمی پولیس افسر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاادھر پولیس افسر کو گولی لگنے کے واقعے کے فوری بعد شہریوں کے ایک ہجوم نے موقع پر جمع ہوکر پولیس افسر کو گولی کا نشانہ بنانے والے دو حملہ آوروں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے مشتعل افراد نے ڈاکوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو آگ بھی لگا دی۔

(جاری ہے)

کورنگی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او خان محمد شیخ نے بتایا کہ مشتعل ہجوم نے لاشوں کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو ایسا کرنے سے روک دیا۔دوسرے جانب ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوں کی لاشوں پر جلنے کے نشانات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :