انٹر نیشنل سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب 20مئی کو منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

اتوار 3 مئی 2015 15:40

انٹر نیشنل سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب 20مئی کو منعقد کرنے کا حتمی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) انٹر نیشنل سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب 20مئی کو منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ،پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم بھی افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کرے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب 20مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جسکے لئے سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔

اسٹیڈیم میں 60ہزار افراد افتتاحی تقریب دیکھ سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم بھی افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا اٹھا کر مارچ پاسٹ کرے گی اور زمبابوین کرکٹ ایسوسی ایشن نے اسکی باضابطہ تصدیق کر دی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ورلڈ کپ مقابلوں کے علاوہ کوئی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کسی فیسٹول میں اپنے ملک کا جھنڈا اٹھا کر مارچ پاسٹ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :