اکمل برادران اور احمد شہزاد کی شدید موسم میں نیٹ پریکٹس

اتوار 3 مئی 2015 15:42

اکمل برادران اور احمد شہزاد کی شدید موسم میں نیٹ پریکٹس

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) قومی کرکٹرز کامران اکمل ،عمر اکمل اور احمد شہزاد نے اپنے کھیل میں نکھار اوربہتری لانے کیلئے شدید موسم میں نیٹ پریکٹس اور کلب کرکٹ شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تینوں کرکٹرز گرم موسم میں روزانہ کی بنیادوں پر نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ اپنے کلبز کی طرف سے میچز کھیل رہے ہیں۔ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے کلب کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :