پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 مئی سے شروع ہوگا

اتوار 3 مئی 2015 15:42

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 مئی سے شروع ہوگا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، وارم اپ میچ سمیت اسے تین ون ڈے میچز کی سیریز اور واحد ٹی 20 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی پاکستان نے فتح کا بہترین موقع گنوا دیا اور بنگلہ دیش ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ قومی ٹیم کے پاس ون ڈے سیریز اور واحد ٹی 20 میں شکستوں کا ازالہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :