انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، ٹیبل ٹینس اور کبڈی مقابلے شروع ہوگئے

اتوار 3 مئی 2015 15:42

انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، ٹیبل ٹینس اور کبڈی مقابلے شروع ہوگئے

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس اور کبڈی کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے ، ٹیبل ٹینسکے افتتاحی میچز میں کوہاٹ اور ڈی آئی خان ریجن کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرکے آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت فلک نیاز مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینٹر صلاح الدین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز سید ثقلین شاہ ، جمشید بلوچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیرزاہد شاہ ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت الله کوچ نوید خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

انٹر ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں صوبے کے سات ریجن سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ڈی آئی خان ، مردان ، بنوں ، کوہاٹ ، سوات ، ہزارہ اور پشاور شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچز میں کوہاٹ نے مردان ریجن کو 3-0 سے شکست دی پہلے سیٹ میں کوہاٹ کے فہد نے مردان کے آصف کو تین دو سے شکست دی ، دوسرے سیٹ میں کوہاٹ کے عبید نے مردان کے سمیع کو 11-5,11-7 اور11-4 سے شکست دی آخری سیٹ میں کوہاٹ کے اسامہ نے عاصم کو3-0 سے شکست دیکر فتح حاصل کی دوسرا میچ ڈی آئی خان اور بنوں کے درمیان کھیلاگیا جس میں ڈی آئی خان نے بنوں کو 3-0 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

پہلے سیٹ میں ڈی آئی خان کے فیصل نے بنوں کے شاہ بہد کو 3-1 ،دوسرے میچ میں حمزا نے آدم خان کو 3-0 اور تیسرے میچ میں شبیر نے کفایت الله کو 3-0 سے ہرایا ۔ انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں کبڈے کا افتتاحی میچ سوات اور ڈی آئی خان کے درمیان کھیلاگیا جس میں سوات نے ڈی آئی خان کو 45-12 سے شکست دیدی کبڈی کا افتتاح صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر پیر برکت الله شاہ نے کیا ۔

متعلقہ عنوان :