آئندہ 20 برسوں میں زندگی تلاش کر لی جائے گی، ناسا

اتوار 3 مئی 2015 17:25

آئندہ 20 برسوں میں زندگی تلاش کر لی جائے گی، ناسا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) فلاحی ادارے ناسا نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ 20 برسوں میں زندگی تلاش کر لی جائے گی اور اب پانی خلاء سے آئے گا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہمارے نظام شمسی کی 9 دنیاؤں میں زیر زمین سمندر بھی ہو سکتے ہیں اور زندگی بھی ۔

(جاری ہے)

آبی بحران کا شکار ہوتی دنیا کو پانی کے مسائل سے چھٹکارا پانے کی نوید مل گئی ۔ ناسا نے یہ بھی کہا ہے کہ عنقریب ہمارا ٹاکرہ خلائی مخلوق سے پڑ سکتا ہے ۔ ہم اس حد تک یقین پر ہیں کہ اب دنیا سے پانی ختم بھی ہو جائے تو نئے تلاش ہونے والے سیاروں پر زندگی کے ٹھوس شواہد مل رہے ہیں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ بہت بڑی مقدار میں پانی مل جائے ۔