برطانوی سائیکلسٹ تیز ترین سائیکلنگ کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

اتوار 3 مئی 2015 20:32

برطانوی سائیکلسٹ تیز ترین سائیکلنگ کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 مئی ۔2015ء ) برطانوی سائیکلسٹ ایلکس ڈوسیٹ نے انڈور ٹریک پر تیز ترین سائیکلنگ کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی سائیکلسٹ ایلکس ڈوسیٹ نے ایک گھنٹے میں 52.937 کلومیٹر فاصلہ طے کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریکارڈ انڈور ٹریک پر ایک گھنٹہ میں 211 لیپس مکمل کرکے حاصل کیا۔ اس سے پہلے آسٹریلوی سائیکلسٹ روہن ڈینس نے ایک گھنٹہ کے مقررہ وقت میں 52.491 کلومیٹر فاصلہ طے کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا ایلکس نے پوری دنیا میں اس مرض کے شکار لوگوں کے لئے مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے ہیموفیلیا کے شکار لوگوں کو وہیل چئیر چھوڑ کر صحت مند لوگوں کی طرح کچھ کر دکھانے کی نصیحت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :