کراچی،میمن گوٹھ کے امتحانی مرکز میں بیٹی کو کاپی کروانے کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری کا تبادلہ

اتوار 3 مئی 2015 21:49

کراچی،میمن گوٹھ کے امتحانی مرکز میں بیٹی کو کاپی کروانے کے الزام میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) میمن گوٹھ کے امتحانی مرکز میں بیٹی کو کاپی کروانے کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری کا تبادلہ ، متنازعہ سینٹر بھی تبدیل ۔ تمام تر انتظامات کے باوجود انتظامیہ کاپی رکوانے میں ناکام ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق؛ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے سلسلے میں ملیر کے گڈاپ اور بن قاسم میں قائم امتحانی مراکز میں نقل کے بڑہتے رجھان کی مسلسل شکایات کے بعد میمن گوٹھ میں قائم امتحانی مرکز میں چھاپے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کی بیٹی سمیت چھ لڑکیوں کو کاپی کیس کردیا گیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے میڈیا میں خبریں آنے کے بعد مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری کو بیٹی کو کاپی کروانے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے جبکہ میمن گوٹھ کے متنازع امتحانی مرکز کو تبدیل کرکے گرلز سیکنڈری اسکول میں منتقل کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ آج پیر کے روز سے تمام امتحانی مراکز میں نقل کو رکوانے کیلئے مزید سخت انتظامات کئے جائیں گے تاہم طالب علموں اور علاقہ مکینوں کے مطابق تمام تر انتظامات کے باوجود بورڈ انتظامیہ امتحانی مراکزمیں نقل کو رکوانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، ان حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ نقل مافیا جس میں افسران و اساتذہ کئی سالوں سے رشوت کے زور پر نقل کے نظام کو قائم رکھے ہوئے ہے جن کو توڑنا ایک دو افسران کے بس کے بات نہیں ۔

متعلقہ عنوان :