کراچی : ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہوں، ذوالفقار مرزا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 11:36

کراچی : ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ایک نہیں کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں . میں سندھ کے ہاریوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہوں.انہوں نے کہا کہ میں ایس ایس پی حیدر آباد عرفنا بلوچ کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہوں . میرے قانونی مشیر اور میرے اہل خانہ مجھے جب کہیں گے میں سر جھکا دوں گا اور گرفتاری دے دوں گا.

ڈی آئی جی حیدر آباد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ بہادر اور ایماندار آدمی ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے. میرے قانونی مشیر جو بھی فیصلہ کریں گے میں اسی پر سر تسلیم خم کر دوں گا. یاد رہے کہ گزشتہ روز ماڈل پولیس اسٹیشن میں مقامی تاجر وں اور پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز میمن اور تاج محمد ملاح کی مدعیت میں ذوالفقار مرزا کے خلاف دو مقدما ت درج کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جس میں ذوالفقار مرزا سمیت 55 افراد کیخلاف دکانوں میں توڑپھوڑاوراقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ جبکہ پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔اسکے علاوہ کڈھن پولیس کی مدعیت میں بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :