زمبابوے کی4 رکنی سیکیورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پرسوں لاہور پہنچے گی

پیر 4 مئی 2015 11:56

زمبابوے کی4 رکنی سیکیورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پرسوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) زمبابوے کی4 رکنی سیکیورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 6 مئی کولاہور پہنچے گی ‘ 4 رکنی جائزہ کمیشن صرف ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس لوٹ جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حفاظتی انتظامات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے زمبابوے بورڈ کے حکام اور ان کے پرائیویٹ سیکیورٹی افسران پر مشتمل 4 رکنی وفد 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا ‘ شیڈول کی تبدیلی کے بعد زمبابوے ٹیم 3 کے بجائے صرف ایک روزہ قیام کے دوران پولیس حکام سے ملاقات کریگا پولیس افسران انھیں سیکیورٹی پلان بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

سیکیورٹی ٹیم میچ کے مقام قذافی اسٹیڈیم اور رہائش گاہ کے علاوہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کرے گی اور اسی شب واپس زمبابوے لوٹ جائیگی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ٹیم کے دورے کے دوران آئی سی سی کے سیکیورٹی کے نمائندے کی بھی لاہور آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :