رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

پیر 4 مئی 2015 13:08

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔صوبائی حکومت کے ماتحت حساس ادارے کو معلومات اکٹھی کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پیشگی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مارکیٹ میں مصنوعی قلت سے بچنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے تناظر میں صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سابقہ ریکارڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کی فہرست مرتب کی جائے گی اور ان پر مکمل نظر بھی رکھی جائے ۔

متعلقہ عنوان :