نامور پاپ گلوکار بلا ل سعید نے اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا

پیر 4 مئی 2015 13:39

نامور پاپ گلوکار بلا ل سعید نے اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) پاکستا ن کے نامور پاپ گلوکار بلا ل سعید نے اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے بلال سعید کا کہنا ہے کہ ایک اچھے گلوکار کو اداکار ی آنا نہایت ضروری چیز ہے ،میں بہت جلد اداکاری کاآغاز کرنے جارہا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سینئر ٹی وی اداکار میرے آئیڈیل ہیں ان کی اداکاری اور تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھاؤں گا ،ان فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں میں پرفارم کرنے کے ساتھ ٹی وی اور فلم انڈسٹری کو بھی بھرپوروقت دوں گا ۔