انڈین پریمیر لیگ کے شائقین شاہد آفریدی کو ”مس“ کرنے لگے

پیر 4 مئی 2015 14:15

انڈین پریمیر لیگ کے شائقین شاہد آفریدی کو ”مس“ کرنے لگے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4مئی۔2015ء) انڈین پریمیر لیگ کے شائقین کو قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کی شدت سے یاد ستانے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا جس میں شائقین کرکٹ سے پوچھا گیا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ میں کس کھلاڑی کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سروے میں آخری اطلاعات تک 1لاکھ 40ہزار سے زائد شائقین نے اپنی اپنی رائے دی جس کے مطابق 43489افراد جو کل رائے دینے والوں کا 31.04فیصد بنتے ہیں، نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ سٹار پاکستانی آل راؤنڈ شاہد آفریدی کو انڈین پریمیر لیگ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کے بعد دوسرا نمبر انگلینڈ کے کیون پیٹر سن کا تھا جنہیں 27300(19.48%)شائقین کرکٹ آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ فہرست میں تیسرا نام سری لنکا کے کمار سنگاکارا کا تھا اور انہیں 19576(13.97%) کرکٹ کے چاہنے والوں نے آئی پی ایل کھیلتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :