1995ء کے بعد یہ پہلی بار انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی درمیان ٹیسٹ سیریز برابر

پیر 4 مئی 2015 14:44

1995ء کے بعد یہ پہلی بار انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی درمیان ٹیسٹ سیریز برابر

بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو3ٹیسٹ میچوں کی سیر یز کے آخری ٹیسٹ میچ میں 5وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 1-1 سیبرابر کر دی ۔ویسٹ انڈیز نے 194رنز کا ہدف 62.4اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈیرن براوو نے 82،اور جیرمین بلیک وڈ نے 47رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن ،براڈ ،جورڈن ،معین علی اور سٹوکس نے ایک ایک وکٹ لی ۔ویسٹ انڈیز کے جیرمین بلیک وڈ کو مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کوسیریز میں 17وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل میں انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز 39رنز 5وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا تو ان کی پوری ٹیم 123رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی،انگلینڈ کی طرف سے جے ایس بٹلر 35،سٹوکس 32 اور بیلنس 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

کالی اندھی کی جانب سے جیروم ٹیلر، جیسن ہولڈر اور ویرا سیمی پرمول نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے اور سیریز 1-1سے برابر کرنے کے لیے 192رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے ڈیرن براوو82 اور جیرمین بلیک وڈ47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ویسٹ انڈیز کے جیرمین بلیک وڈ کو مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا،۔واضح رہے کہ 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1995ء کے بعد یہ پہلی سیریز تھی، جو کہ ڈرا کی صورت میں ختم ہوئی۔