ہالی ووڈ‘ فلم ”ایوینجرزایج آف الٹرون“ نے3دن میں18 کروڑکمالئے

پیر 4 مئی 2015 15:21

ہالی ووڈ‘ فلم ”ایوینجرزایج آف الٹرون“ نے3دن میں18 کروڑکمالئے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) مارول کامک کرداروں پرمبنی سپر ہیروز کی فلم ایوینجرز ایج آف الٹرون نے ریلیز کے تین دن میں18کروڑ 77 لاکھ ڈالر کما کر سرفہرست آگئی،نارتھ امریکی باکس آفس پر سپر ہیروز نے گزشتہ ہفتے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا،،فلم ایج آف الٹرون نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں اٹھارہ کروڑ ستتر لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا تاہم سب سے بڑی ویک اینڈ اوپننگ کا ریکارڈ نہ توڑ سکی۔

(جاری ہے)

دوہزار بارہ میں فلم کے پہلے حصے دی ایونجرز نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں بیس کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر کماکر ریکارڈ بنایا تھا،امریکی باکس آفس پر فینٹسی ڈراما فلم ایج آف ایڈالین تریسٹھ لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،مسلسل چار ہفتوں تک باکس آفس پر راج کرنے والی فلم فیورس سیون اس ہفتے اکسٹھ لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پرآگئی۔

متعلقہ عنوان :