انٹر ریجنل ٹیبل ٹینس ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلی

پیر 4 مئی 2015 17:31

انٹر ریجنل ٹیبل ٹینس ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلی

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلی ، فائنل میں کوہاٹ کو 3-0 سے شکست کا سامنا، ٹیم ایونٹ میں پشاور کے کم عمر کھلاڑی امم خواجہ نے کوہاٹ ریجن کے انٹر نیشنل کھلاڑی عبید کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

ان کے ہمراہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت اﷲ، جمشید بلوچ، صلاح الدین ، ثقلین شاہ ، امیرزاہد شاہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک سے صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ایس بی کوچنگ سنٹر جمنازیم میں منعقدہ انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس کا فائنل پشاور ریجن اور کوہاٹ ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے تین بھائیوں فہد خواجہ ، امم خواجہ اور عزیر خواجہ نے کوہاٹ ریجن کے تین بھائیوں شعیب ، عبید اور عمیر کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، پہلے میچ میں پشاور کے فہد خواجہ نے کوہاٹ کے شعیب کو 11-8,11-9 اور11-6 سے شکست دی دوسرے میچ میں پشاور کے کم عمر کھلاڑی امم خواجہ نے کوہاٹ کے انٹر نیشنل کھلاڑی عبید کو اپ سیٹ شکست دیدی سکور 11-9,13-11 اور11-6 رہا ، جبکہ تیسرے سیٹ میں پشاور کے عزیر خواجہ نے کوہاٹ کے عمیر کو 11-4,11-9 اور11-8 سے شکست دیکر ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :