سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت 6 مئی تک منظور کرلی

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 19:28

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت 6 مئی تک منظور کرلی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت 6 مئی تک منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست پر سماعت کرتےہوئے ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت 6 مئی تک منظور کرلی ہے۔ ذوالفقار مرزا کو 6 مئی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ذوالفقار مرزا کیخلاف بدین میں 4 مقدمات درج کیےگئے تھے جس کے بعد ذوالفقار مرزا کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دی گئی تھی۔