بنگلہ دیش کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی
انگلینڈ کو تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کیلئے سیریزمیں لازمی فتح درکار تھی ٗ ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا ٗ رپورٹ
پیر 4 مئی 2015 20:52
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین کارکردگی اور میچ ڈرا کرنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔پاکستان کی اس ترقی کی وجہ پاکستان کی اپنی کارکردگی نہیں بلکہ دراصل یہ انگلش کرکٹ ٹیم کی مرہون منت ہے جو ایک درجہ تنزلی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گئی ۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر رہی اور اسے ہار کا خمیازہ آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔انگلینڈ کو تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کے لیے سیریزمیں لازمی فتح درکار تھی لیکن انہیں ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
جہاں ایک طرف انگلینڈ کی تنزلی ہوئی تو دوسری جانب اس کا فائدہ پاکستان کو پہنچا جو درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آ گئی تاہم اگر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ہارنے یا ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی ہو جائیگی۔
آئی سی سی رینکنگ میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور جنوبی افریقہ 124 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔پاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 99 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، انڈیا 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش اور زمبابوے بالترتیب نویں اور دسویں درجے پر موجود ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم
-
پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار
-
آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.