آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

رواں مہینے کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران موسمی حالات غیر یقینی رہنے کا امکان

پیر 4 مئی 2015 21:41

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر سے ملک کے مختلف علاقوں پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان،بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی ٗ رواں مہینے کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران موسمی حالات غیر یقینی رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ملاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی اور وسطی سندھ سکھر، میر پور خاص، حیدر آباد ڈویڑن میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ، رحیم یار خان، تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں پولن کی تعداد 361 فی مکعب میٹرریکارڈکی گئی۔ پنجاب،خیبر پختونخواہ کے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی،گہائی موسمی حالات کے مطابق جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :