رحیم یار خان میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، 11ڈاکو ہلاک،7زخمی

پیر 4 مئی 2015 22:00

رحیم یار خان میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، 11ڈاکو ہلاک،7زخمی

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ میں 11ڈاکو ہلاک،7زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رحیم یار خان کے علاقے ماچکی چیک پوسٹ سے ڈاکوؤں نے تین پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا تھا جنہیں بازیاب کرانے کیلئے پنجاب اور سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا بالآخر پیر کو کچے کے علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے گیارہ ڈاکو ہلاک اور سات زخمی ہو گئے، ڈی پی او رحیم یار خان سہیل چٹھہ کے مطابق مارے گئے ڈاکوؤں کا تعلق چھوٹو شر اور سلطو گروپ سے اور کچے کے علاقے سے تمام ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :