سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، دوبارہ الیکشن ہواتوفتح سعد رفیق کی ہی ہو گی،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ ہمارے لئے ایک دھچکا ہے ، قومی فیصلوں پر سول و فوجی قیادت متفق ہے، موجودہ حالات میں فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،میری فوج کے بارے میں تقریر ایک پس منظر میں تھی

وزیر دفاع خواجہ آصف کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پرردعمل کااظہار

پیر 4 مئی 2015 22:21

سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی فیصلوں پر سول و فوجی قیادت متفق ہے، موجودہ حالات میں فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،میری فوج کے بارے میں تقریر ایک پس منظر میں تھی۔ جنرل پرویز مشرف نے فوج کی حرمت کو پامال کیا، اس نے اپنے دور میں قومی مفادات کے خلاف فیصلے کئے تھے،، کنٹینر والے صاحب کے کہنے پر امپائر آیا نہ انگلی اٹھی ، سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اگر ری الیکشن بھی ہوا تو پھر بھی حلقے میں جیت خواجہ سعد رفیق کی ہی ہو گی۔

پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ میری فوج کے بارے میں تقریر ایک پس منظر میں تھی۔ جنرل پرویز مشرف نے فوج کی حرمت کو پامال کیا، اس نے اپنے دور میں قومی مفادات کے خلاف فیصلے کئے تھے لیکن موجودہ حالات میں فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، قومی فیصلوں پر سول و فوجی قیادت متفق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، کنٹینر والے صاحب کے کہنے پر امپائر آیا نہ انگلی اٹھی۔

خواجہ آصف نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کودھچکا قرار دیتے ہوئے اعلان کیاکہ فیصلے کیخلاف اپیل کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے۔میں عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گا،خدانخواستہ اگر ری الیکشن بھی ہوتا ہے تو بھی خواجہ سعد رفیق ہی جیتیں گے، کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن نے مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سعد رفیق کے خلاف ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کریں گے اگر ری الیکشن بھی ہوا تو پھر بھی حلقے میں جیت خواجہ سعد رفیق کی ہی ہو گی، ہم جوڈیشل کمیشن کے تھیلے کھولنے کے فیصلے کو قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے دہلی میں اپنے مہاجر کرنے کے فیصلے پر معافی مانگی ، کراچی کو یرغمال بنانے والے کریمنلز ہیں، مسلم لیگ(ن) نے کراچی کے امن کی بحالی کیلئے وہاں آپریشن شروع کیا ہے۔