کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد اعظم کا نام نہ لینے پر نثار کھوڑو اور خرم شیر زمان میں تلخ کلامی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 11:39

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد اعظم کا نام نہ لینے پر وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو اور خرم شیر زمان میں تلخ کلامی ہو گئی. خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں سب کا نام لیا جاتا ہے افسوس قائد اعظم کا نہیں لیا جاتا جس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی نے نہیں لیا تو آپ قائد اعظم کا نام لے لیں اس میں افسوس کی کیا بات ہے.