نیکی کا سلسلہ ٹوٹنے نہ پائے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 5 مئی 2015 11:40

نیکی کا سلسلہ ٹوٹنے نہ پائے

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2015ء)ایک نوجوان نے 43 ڈالر کے بل کے ساتھ 3000 ڈالر یعنی 6800فیصد زیادہ ٹپ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک شخص مائیک نے ایک ویٹریس کو 43 ڈالر کے بل کے ساتھ 3000 ڈالر ٹپ دی ہے۔ یہ ویٹریس گذشتہ ایک سال سے مائیک کو سروس دے رہی تھی۔ کچھ دن پہلے مائیک کو پتہ چلا کہ اس ویٹریس کے مالک مکان نے اسے مکان سے بے دخلی کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

مائیک کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے استاد کے منصوبے اور خیالات کے بارے میں سوچا اور اس ویٹریس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ مائیک کےاستاد نے اپنے جوان بیٹے کی موت کے بعد اس کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا۔ مائیک کا استادپیسے دے کر لوگوں کی مدد کرتا اور اُن سے وعدہ لیتا کہ وہ آگے لوگوں کی مدد کریں گے، وہ اس حوالے سے اب تک 1 لاکھ ڈالر سے لوگوں کی مدد کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

مائیک نے بھی پہلے ویٹریس سے وعدہ لیا کہ وہ ضرور 3000 ڈالر سے کسی اور شخص کی مدد کرے گی اور اپنی تشہیر بھی نہ کرے گی۔ مائیک نے ویٹریس کے لیےجو نوٹ لکھا اس سے بھی ، اس نے اپنی پہچان ختم کرنے کے لیے ، ایسا تاثر دیا جسے وہ ایک اداکار ہےا ور ویٹریس اس کی برسوں کی دوست ہے۔ مائیک کا کہنا تھا کہ اسے اندازہ ہے کہ نیویارک میں کرایے کتنے زیادہ ہیں۔