10 انجن والا الیکٹرک طیارہ!!!
منگل 5 مئی 2015 11:42
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ناسا نے بیٹری سے چلنے والے 10 انجن والے الیکٹرک طیارے کو نہ صرف تیار کر لیا ہے بلکہ اس کی کامیاب آزمائشی پروازبھی مکمل کر لی ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف بھی کر سکے گا۔ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طیارے کو گریسڈ لائیٹننگ یا جی ایل 10 کا نام دیا گیا ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کر سکے گا، اس طیارے کی کئی آزمائشی پروازیں کی گئیں جو اس نے کامیابی سے مکمل کر لیں۔
ناسا کے ایرو اسپیس انجیئنر بل فریڈرک کے مطابق یہ طیارہ چھوٹے پیمانے پر سامان کی فراہمی، ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈنگ اور ٹیک آف، زرعی تحقیق اور نقشوں جیسے کام انجام دے سکے گا جب کہ اس میں 4 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔(جاری ہے)
ناسا ایرواسپیس انجینئر کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدا میں 2.3 کلوگرام وزنی پروٹو ٹائپ طیارے فوم سیتیار کیے تاہم بعد میں 11.3 کلوگرام وزنی طیارے فائبر گلاس سے تیار کیے گئے اور پھر بالآخر ان کامیاب تجربوں کے بعد 24.9 کلو گرام وزنی جی ایل 10 کو کاربن فائبر سے تیار کرلیا گیا ہے، ریموٹ سے چلنے والے اس طیارے پر 3.05 لگے ونگ اسپین پر 8 الیکٹرک موٹرز اور اس کی دم پر 2 الیکٹرک موٹرزلگی ہوئی ہیں جو اس کی اڑان میں مدد کریں گی۔
فریڈریک کے مطابق ناسا اس کامیابی کے بعد ایسا ورڑن تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ہیلی کاپٹر سے بھی 4 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرے گا۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.