سعودی عرب، شاہ سلمان نے شاہی امور کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا

منگل 5 مئی 2015 12:03

سعودی عرب، شاہ سلمان نے شاہی امور کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک خصوصی فرمان کے تحت شاہی امور کے سربراہ محمد الطبیشی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ خالد العباد کو شاہی امور کا نیا نگران مقرر کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق محمد الطبیشی کوحال ہی میں مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ایک فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی بناء پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ خالد العباد کو شاہی مراسم کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ خالد العباد مکہ مکرمہ میں سنہ 1959ء میں پیدا ہوئے۔ سنہ 1982ء میں انہوں نے شاہ سعود یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجوایشن کی۔العباد سنہ 1986ء میں شاہی مراسم کے شعبے سے منسلک ہوئے اور 2007ء تک شاہی مراسم کے شعبے کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کام کیا۔ سنہ 2007ء سے 2011ء تک شاہی امور کے ڈپٹی انچارج رہے۔سنہ 2011ء سے 2014ء تک شاہی دیوان کے مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پچھلے ایک سال سے وہ ولی عہد کے دفتر میں شاہی امور کے شعبے کے سربراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :