سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ : راولپنڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 8مئی کو ہونگے

منگل 5 مئی 2015 12:06

سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ : راولپنڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں ماہ کھیلی جانیوالی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے ٹرائلز 8مئی کو ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن ڈھائی بجے شروع ہونیوالے ٹرائلز پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے نامزد سلیکٹر باسط علی اورراولپنڈی ریجن کے کوچ صبیح اظہر لینگے ۔ 20مئی سے شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم اٹک، جہلم ، میانوالی اور چکوال کی ٹیموں کے خلاف مد مقابل ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :