شادی کے بعد شوبز کی دنیامیں نئی اننگز کھیلنے کیلئے خود کو تیارکررہی ہوں ‘ اداکارہ مدیحہ شاہ

منگل 5 مئی 2015 12:30

شادی کے بعد شوبز کی دنیامیں نئی اننگز کھیلنے کیلئے خود کو تیارکررہی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد شوبز کی دنیامیں نئی اننگز کھیلنے کیلئے خود کو تیارکررہی ہوں ،متعدد ٹی ڈراموں اور مارننگ شو زکی پیشکش ہورہی ہے مگر میں سارے معاملات کو بڑی باریک بینی سے دیکھ رہی ہوں اورفی الوقت جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کررہی ۔” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

05 مئی۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کراچی میرا سسرال ہے اور زیادہ تر وقت کراچی میں ہی گزر رہا ہے اور اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی میں بہت خو ش ہوں ۔مجھے اپنے سسرال سے جس طرح کی محبت ملی اس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہشادی کے بعد لڑکی کی مصروفیات اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور مجھے بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

میرے لبوں پر ہر وقت یہی دعا ہوتی ہے کہ پاکستان زندگی کے ہرشعبے میں ترقی کرے اور خاص طور پر شوبز کے میدان میں بالی وڈکا دلیرانہ انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے اس سے سبقت حاصل کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں جس طرح کا بہترین اور خوبصورت ٹیلنٹ ہے ا س کو استعمال کرنے سے فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے آواز دی جائے گی تو میں قدم باقدم ساتھ چلنے کیلئے تیار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :