میری رواں سال ریلیز ہونیو الی فلم ”یلغار“تاریخ ساز فلم ثابت ہوگی ‘ عائشہ عمر

منگل 5 مئی 2015 12:31

میری رواں سال ریلیز ہونیو الی فلم ”یلغار“تاریخ ساز فلم ثابت ہوگی ‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میری رواں سال ریلیز ہونیو الی فلم ”یلغار“تاریخ ساز فلم ثابت ہوگی ،حقیقی واقعات پر بننے والی فلم میں میر ا کردار منفرد نوعیت کا ہے جس کو فلم بین ضرور پسند کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلم کی دیگرکاسٹ میں اداکار شان ،ہمایوں سعید ، ثناء بچہ ، عدنا ن صدیقی سمیت دیگر شامل ہیں اور ان سینئرا داکاروں کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جو مستقبل میں میر ے کام آئے گا ۔عائشہ عمر نے کہا کہ تواقع ہے کہ رواں سال میں میری دو فلمیں ریلیز ہونگی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :