رگبی میچ میں دل کا دورہ پڑنے سے برطانوی پلیئر ڈینی جونز چل بسے

منگل 5 مئی 2015 12:56

رگبی میچ میں دل کا دورہ پڑنے سے برطانوی پلیئر ڈینی جونز چل بسے

کارڈف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) ویلز کے انٹر نیشنل رگبی پلیئر ڈینی جونز لیگ ون میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انہیں میدان پر میچ کے چوتھے منٹ میں گرنے پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری اسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ان کے کلب کیلی کو گارز نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈینی جونز ایک قدرتی لیڈ ر، پیشہ ور اور دیگر صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی تھے ۔ان کی ناگہانی موت پر رگبی میچ کو منسوخ کردیا گیا ۔