رئیل سٹیٹ بزنس :

تفتیش کاروں نے ایان علی کے دلال اور خریدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا

منگل 5 مئی 2015 13:04

رئیل سٹیٹ بزنس :

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایان علی کے تفتیش کاروں نے ماڈل کے رئیل سٹیٹ کاروبار کے دلال اور خریدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایان علی کے رئیل سٹیٹ دلال ممتاز اور اویس احمد کے جلد گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے ۔ ممتاز اور اویس علی نے بحریہ ٹاؤن میں 5 پلاٹوں کا بندوبست کیا تھا جو اس نے بحریہ ٹاؤن میں فروخت کر دیئے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں نے دونوں افراد کو دوبارہ طلب کیا تاہم اپنے بیانات قلمند کرنے کے لئے وہ تفتیش کاروں کے سامنے پیش نہیں ہوئے تاہم جب ان کی گرفتاری وارنٹ جاری ہو جائیں گے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ملک سے باہر 5 لاکھ ڈالر سمگل کر رہی تھی ۔ اپنے بیان میں ماڈل ایان علی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے یہ رقم کراچی بحریہ ٹاؤن میں 5 رہائشی پلاٹوں کی فائل فروخت کر کے بنائی تھی ایان علی کے وکیل نے رئیل سٹیٹ سے متعلق دستاویزات بھی جمع کروائی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :