پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ کل شروع ہو گا

منگل 5 مئی 2015 13:25

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ کل شروع ہو گا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ بدھ کو شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔قومی ٹیم کو سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن قائم رکھنے کیلئے جیت کا چیلنج در پیش ۔شاہینوں کوتیسری پوزیشن برقراررکھنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، شکست کی صورت میں ٹیم دودرجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرلڑھک جائیگی۔

ڈرا ہوا توپاکستان ننانو ے پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبرپرچلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درومیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ اج میر پور میں شروع ہو گا ۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے میر پور میں گرم موسم میں سخت ٹریننگ کی ۔

(جاری ہے)

پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور توجہ دی گئی۔

کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پریکٹس سیشن کے بعد فزیکل ٹریننگ بھی کرائی گئی ۔شدید گرمی میں پریکٹس سیشن کے دوران سعید اجمل بھی سرگرم نظر آئے، مگر اسپن بولنگ کوچ کی توجہ ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ پر مرکوز رہی، قومی ٹیم کو سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی 3پوزیشن قائم رکھنے کیلئے جیت کا چیلنج در پیش ہو گا۔

شاہینوں کوتیسری پوزیشن برقراررکھنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، شکست کی صورت میں ٹیم دودرجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرلڑھک جائیگی۔ ڈرا ہوا توپاکستان ننانو ے پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبرپرچلا جائیگا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ رینکنگ میں تنزلی سے بچنے کے لئے بنگال ٹائیگرز کو ہر حال میں قابو کرنا ہوگا۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئیپ کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔ بنگلا دیش کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ بدھ کو ڈھاکہ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :