شاہد آفریدی کا نارتھمپٹن شائر سے معاہدہ ،11مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے

منگل 5 مئی 2015 13:26

شاہد آفریدی کا نارتھمپٹن شائر سے معاہدہ ،11مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پھر کاوٴنٹی کرکٹ کھیلیں گے، آل راوٴنڈر کا نارتھمپٹن شائر سے معاہدہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل رآؤنڈر شاہد آفریدی کی ون ڈے کر کٹ چھوڑتے ہی کاوٴنٹی کھیلنے کا ٹائم مل گیا، ٹی ٹوئنٹی کپتان کا نارتھ ہمپٹن شائر سے معاہدہ ہوگیا ہے ، شاہد آفریدی 11 مئی کو انگلینڈ جائیں گے۔ اس حوالے سے شاہدآفریدی کا کہنا ہے کاوٴنٹی کرکٹ کا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا، پاکستان کی نمائندگی کے لئے 18 مئی کو واپس آجا ؤں گا، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کے بعد شاہد آفریدی دوبارہ 26مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :