قومی کھیلوں کی ترقی وترویج کے لئے پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن اپنا کردار اداکرتی رہے گی ، جنرل سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود
منگل 5 مئی 2015 13:26
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود نے کہاہے کہ قومی کھیلوں کی ترقی وترویج کے لئے پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن اپنا کردار اداکرتی رہے گی ۔ قومی کھیل ہاکی کو پرموٹ کر نے کے لئے گراس روٹ لیول پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ رشید الحسن ہاکی اکیڈیمی کی اپنی مدد آپ کے تحت اس کاوش کو ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
جوکہ قومی کھیل میں نام کمانے کے بعد شہر ہاکی گوجرہ کی نرسری کو پروان چڑھارہے ہیں ۔ رشید الحسن ہاکی اکیڈیمی کی کاوشوں کو پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن سراہتے ہوئے اپنی جنرل کونسل کی باڈی میں اس کو انٹر نیشنل ٹورز اور سکالرشپ کے دینے کی تجویزصدر اولمپک ایسوسی ایشن جنری (ر) سید عارف حسین کو دے گی ۔(جاری ہے)
وہ پیر کو گوجرہ آمد پرگورنمنٹ ڈگری کا لج کی گرا ؤنڈ میں رشیدالحسن ہاکی اکیڈیمی اور دی گوجرہ ہاکی کلب کے مابین منعقدہ نمائشی ہاکی میچ کے دوان گفتگو کررہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے انڈیا کے اندر منظور الحسن اور رشید الحسن کی ہاکی فتح نے اس وقت کی وزیر اعظم اندر اگاندھی کو اسٹیڈیم سے باہر جانے پر مجبور کردیا ۔ خالد محمود نے کہاکہ پاکستان اولیمپک ایسوسی ایشن قومی کھیل سمیت دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے لئے سپورٹس کو سکول سطح سے منظم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کامیاب نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کروانے پر منظور الحسن اور رشید الحسن کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔ نمائشی ہاکی میچ میں دی گوجرہ ہاکی کلب گوجرہ نے رشید الحسن ہاکی اکیڈیمی کو صفر کے مقابلہ ایک گول سے شکست دے کر میچ جیت لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.