کراچی ، شدید گرمی میں نائٹ ٹورنامنٹس میں اضافہ ہو گیا

منگل 5 مئی 2015 13:26

کراچی ، شدید گرمی میں نائٹ ٹورنامنٹس میں اضافہ ہو گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کراچی میں جاری شدید گرمی کے باعث شہرمیں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے،، شہر قائد کے باسی رات کو کھیل کے ساتھ ٹھنڈی ہواوں سے بھی لطف اندوزہورہے ہیں۔ کراچی میں شدید گرم موسم کے بعد شہرمیں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس حوالے سے حنیف محمد گراونڈ میں ہونے والے ایونٹ میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فائنل میں فیلکنز نے شاہینز کو سات وکٹوں سے شکست دے کرٹائٹل جیت لیا،، شاہینز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاسی رنز بنائے، فیلکنزکے بلے بازوں نے ہدف صرف تین وکٹوں پرحاصل کرلیا،، راحیل سوانی میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے، ٹورنامنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد شہر میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ احمد مارفانی فائنل کے بہترین بیٹسمین اور راحیل سوانی بہترین باولر قرارپائے۔کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کو خوش آئند قراردیا۔

متعلقہ عنوان :