این اے 125کا فیصلہ کسی صورت بھی جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوگا، ماہرین
منگل 5 مئی 2015 13:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) الیکشن ٹریبونل کا این اے 125کا فیصلہ کسی صورت بھی جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوگا تاہم اس پر قانونی ماہرین و مبصرین کی مختلف رائے پائی جاتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کے فیصلہ کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت جو الیکشن ٹریبونل کو مہیا کئے گئے اہم کردار ادا کرینگے تاہم الیکشن ٹربیونل عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کی دفعہ 70 کے تحت مجاز رکھتی ہے کہ وہ بھاری دھاندلی واضح ہونے پر الیکشن کالعدم قرار دے ۔
تاہم دوسرے فریق کو اس صورت میں اعلیٰ عدالتوں میں ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف چیلنج کرنے کا حق حاصل ہے ۔ دوسری طرف جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پر کئے گئے ایک سوال کے جواب میں جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود کا کہنا تھا کہ این اے 125 کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پر براہ راست اثر انداز نہیں ہوگی کیونکہ جوڈیشل کمیشن کا حتمی فیصلہ اس بنیاد پر ہوگا کہ دھاندلی منظم طریقے سے ہوئی یا غیر منظم ۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی ٹربیونل جسٹس وجہیہ الدین نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ عدالتی کمیشن پر کوئی اثر انداز نہیں ہوگا تاہم کمشن ٹریبونل کے فیصلے کی جانچ پڑتال کرنے کا مجاز رکھتا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.