میری کوم میرے دل کا ٹکڑا ہے ، پریانکا چوپڑا

منگل 5 مئی 2015 14:28

میری کوم میرے دل کا ٹکڑا ہے ، پریانکا چوپڑا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میری کوم میرے دل کا ٹکڑا ہے اور اس فلم کو کامیاب کروانے پر وہ اپنے دوستوں اور خاندان کی شکر گزار ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری کوم میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے انہوں نے کہاکہ جب آپ کوئی کام بہت مختلف کرتے ہیں اور اس کا صلہ ملتا ہے تو آپ کو بے حد خوشی ہوتی ہے اور یہی حال میرا ہے انہوں نے کہا کہ اس فلم کو بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ میرے لئے باعث اعزاز ہے انہوں نے کہاکہ اس فلم کی کامیابی پر میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم کی شکرگزار ہوں ۔