شتروگھن سنہا ہسپتال داخل ، ٹانگ کا آپریشن کیا گیا

منگل 5 مئی 2015 14:28

شتروگھن سنہا ہسپتال داخل ، ٹانگ کا آپریشن کیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)بالی وڈ اداکارر شتروگھن سنہا کو ہسپتال داخل کر دیا گیا جہاں ان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیاہے آمبانی ہسپتال میں زیر علاج شتروگھن کا کہنا ہے کہ کوئی تشویشناک بات نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جم میں ورزش کے دوران میری ٹانگ میں معمولی زخم آ گیا تھا جس کی ہسپتال میں سرجری کروانا پڑی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے ابھی کچھ دنوں تک مجھے ہسپتال میں رہنا پڑ رہا ہے ۔