ا نٹر ڈویژنل ویمن جوڈو چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

منگل 5 مئی 2015 16:13

ا نٹر ڈویژنل ویمن جوڈو چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) انٹر ڈویژنل ویمن جوڈو چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی ،مردان ،چمپئن شپ کا فتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کیا جبکہ اس موقع پرخیبر پختونخواجو ڈوایسوسی ایشن کے صدر مسعوداحمدسمیت مختلف ڈویژن کی ٹیموں کی کھلاڑی بھی موجود تھیں ۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے خیبر پختونخواجو ڈوایسوسی ایشن کی نگرامی منعقدہ ہونیوالے ان مقابلومیں خیبر پختونخواکی تمام ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پہلے روزکے مقابلوں کے 52کے جی کے مقابلے میں مردان کی حسینہ نازنے پشاور کی تنزیلہ جبکہ سوات کی نادیہ نے ہزارہ ی منیزہ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گئی ۔57کلوگرام ویٹ میں مردان کی محسنہ نے بنوں کی ناہیدہ ہرایا جبکہ پشاور کی مقدس نے ہزارہ کی کلثوم کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

36کے جی میں مردان کی عابدہ نے پشاور کی نادیہ کو جبکہ ڈی آئی خان کی شیبانے کوہاٹ کی ثنا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی ۔

40کے جی مقابلوں میں پشاور کی عاصمہ نے ڈی آئی خان کی حنادہ جبکہ سوات کی صبیحہ نے مردان کی نیلم کو ہرایا،44کے جی میں سوات کی نادیہ نے ہزار ہ کی عابدہ جبکہ پشاور کی عالیہ نے ڈی آئی خان کی صفینہ کو ہرایا 48کلوگرام ویٹ میں پشاور سے تعلق رکھنے والی مانیہ ہزارہ کی آصفہ کو اور مردان کی سہانانے کوہاٹ کی کشمالہ کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کیا۔ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض اقصیٰ حسین جبکہ دیگر آفیشلز کے فرائض فیصل جمیل ،محمد سعد،احسن خان نے انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :