مودی نے چینی عوام میں مقبولیت کیلئے سماجی ویب سائٹ (سینا وائیبو) پر بھی اکاونٹ بنا لیا

منگل 5 مئی 2015 16:22

مودی نے چینی عوام میں مقبولیت کیلئے سماجی ویب سائٹ (سینا وائیبو) پر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے چینی عوام میں مقبولیت کے لیے چینی ٹوئٹر کہلانے والی سماجی ویب سائٹ (سینا وائیبو) پر بھی اکاونٹ بنا لیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 تا 16 مئی جاری رہنے والے اس دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم بیجنگ، شنگھائی اور شیان جائیں گے۔

مودی کے اس دورے کے دوران چین اور بھارت کے باہمی اقتصادی تعلقات اور دونوں ملکوں کے مابین پائے جانے والے دیرینہ سرحدی تنازعات جیسے موضوعات کو مر کزی اہمیت حاصل ہو گی۔ گزشتہ برس وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک نریندر مودی کا یہ چین کا پہلا دورہ ہو گا۔

(جاری ہے)

مودی چین کے بعد منگولیا اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔چینی صدر شی جن پنگ کے کامیاب دورہ پاکستان اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر بھارت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اب بھارتی حکام چین کے زیادہ سے زیادہ قریب ہونے کے جتن کرتے نظر آتے ہیں۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے چینی عوام میں مقبولیت کے لیے چینی ٹوئٹر کہلانے والی سماجی ویب سائٹ (سینا وائیبو) پر بھی اکاونٹ بنا لیا ہے۔یاد رہے کہ چین میں گوگل اور ٹوئٹر پر پابندی عائد ہے اور وہاں مقامی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کا استعمال کیا جاتا ہے۔