توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر حملہ، ایک حملہ آور پاکستانی تھا، امریکی پولیس کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 17:55

توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر حملہ، ایک حملہ آور پاکستانی تھا، ..

امریکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ روز توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں میں سے ایک شخص پاکستانی تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کے کرٹس کلویل سینٹر میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نادر صوفی اور ایلٹن سمپسن کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، نادر صوفی پاکستانی نژاد شہری ہے جو ایلٹن سمپسن کے ہمراہ ریاست ایری زونا میں رہتا تھا۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری کئے گئے عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ایلٹن سمپسن سے 2006ء میں بھی تفتیش ہوئی تھی اور 2010ء میں ان پر صومالیہ جانے کے منصوبے پر غلط بیانی کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر ان پر 600 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔دوسری جانب داعش نے اپنے ریڈیو ’البیان‘ میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے 2 سپاہیوں نے اس نمائش پر حملہ کیا کیونکہ وہاں اسلام مخالف ،منفی خاکوں کی نمائش کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ کرنے والے دونوں حملہ آور مارے گئے تھے. جبکہ یہ نمائش اسلا م مخلاف ایک گروپ نے منعقد کروائی تھی . ذرائع کے مطابق اسی گروپ نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب اسلامک سینٹر کی تعمیر پر بھی اعتراضات اٹھائے تھے.

متعلقہ عنوان :