اپوزیشن ارکان نے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا ، سندھ میں نہ فنکشنل لیگ جیت سکی اور نہ ایم کیو ایم، نثار کھوڑو

منگل 5 مئی 2015 19:27

اپوزیشن ارکان نے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا ، سندھ میں نہ فنکشنل لیگ جیت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس میں دوسرے دن بھی گرما گرمی جاری ہے۔ اجلاس میں کے دوران وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے بولنا شروع کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ پھر کیا تھا نثار کھوڑو اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن کے ارکان پر پھٹ پڑے اور بولے کہ اپوزیشن ارکان نے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا لیکن سندھ میں نہ فنکشنل لیگ جیت سکی اور نہ ایم کیو ایم۔

پیپلز پارٹی پر حملے کئے جا رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی سندھ کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔اسپیکر نے نثار کھوڑو کو دوالینے کا مشورہ بھی دے دیا۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر آکر میری پارٹی کے خلاف باتیں کی جاتیں ہیں،پیپلز پارٹی آمروں کے ساتھ نہیں تھی۔پیپلز پارٹی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرار داد پیش کی تو اس دوران مسلم لیگ اور فنکشنل لیگ کے اراکین نے احتجاج کیا اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔

نثار کھوڑو اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے نثار کھوڑو کو دوالینے کا مشورہ دیا۔اسپیکر سراج درانی کا اپوزیشن اراکین سے کہنا تھا کہ کوئی بھی قرار داد ٹیک اپ کرنے کی مدت سات روز ہوتی ہے۔قرار داد فوری ٹیک اپ کرنے مطالبہ اور مجھے ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔