سکھر میں میونسپل ملازمین کا 21 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پرا نے فرنیچر کو آگ لگا دی

منگل 5 مئی 2015 19:27

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سکھر میں میونسپل ملازمین کا 21 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پرا نے فرنیچر کو آگ لگا دی ، مظاہرین کا ٹی ایم او کے دفتر میں گھس کر احتجاج ، ٹی ایم کو فرار ہو نے کی کو شش ملازمین نے ناکا م بنا دی تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی بڑی تعداد نے 21ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورسکھر انتظا میہ اور میو نسپل افسران کے رو ز نت نئے وعدوں سے تنگ آک سخت احتجاج کیا اور مظا ہرہ کرتے ہو ئے انہوں نے میو نسپل کے دفا تر میں رکھا پرا نہ فرنیچر نکال ایک جگہ جمع کر نے کے بعد اسے آگ لگا دی ملا زمین نے اس مو قع پر تعلقہ میو نسپل افسر کے دفتر میں گھس کر احتجاج شروع کیا تو دفتر میں مو جود ٹی ایم او نے مشتعل ملازمین کے دیکھ کر ڈی سی کو فون کرنے کا بہا نہ بنا کر فرار ہو نے کی کو شش کی مگر مشتعل ملازمین نے ان کی اس کو شش کو نا کام بنا دیا اور دفتر میں رکھی ان کی کر سی پر انہیں بٹھا دیاٹی ایم او ملازمین کو احتجاج کرتا دیکھتے رہے مگر ان کوفوری تنخوا ہوں کی ادائیگی کی یقین دہا نی نہ کرا سکے ملازمین نے اس مو قع پر سکھر انتظا میہ اور میو نسپل افسران کے خلاف فلک شگا ف نعرے با زی کی اس مو قع پر ملا زمین کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں کے حا لا ت اب خود کشی تک جا پہنچے ہیں حکو مت سندھ نے تنخوا ہوں کی ادائیگی کے لیے رقم بھی فرا ہم کر دی ہے مگر سکھر انتظا میہ اور میو نسپل افسران ملی بھگت کر کے نئے اور پرا نے ملا زمین کا ڈرا مہ رچا کر یہ تنخوا ہوں جا ری نہیں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے پاس سوا ئے خو د سو زی کے راستہ بچا ہی نہیں ہے اس لیے وہ متنبیہ کر تے ہیں کہ اگر ان کو فو ری تنخوا ہوں کی ادا ئیگی نہیں کی گئی تو وہ خو دسو زیاں کر لیں گے۔