نایاب طوطوں کے ساتھ سمگلروں کا سنگدلانہ سلوک, پولیس نے قیمتی طوطوں کو سمگل ہونے سے بچالیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 مئی 2015 19:58

نایاب  طوطوں کے ساتھ سمگلروں کا سنگدلانہ سلوک, پولیس نے قیمتی طوطوں ..
اندونیشیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مئی 2015 ء) پولیس نے 24 تاج والے قیمتی طوطوں کو سمگل ہونے سے بچایا ہے۔ سمگلروں نے ان طوطوں کو پلاسٹک کی پانی والی بوتل میں بند کیا ہوا تھا۔ اندونیشیا میں سورابایا کی بندرگاہ تانجنگ پیرک پر پولیس نے ان قیمتی طوطوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے ان طوطو ں کو بوتلوں سے نکال کر آزاد کیا اور طبی امداد دی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں تاج والے پیلے طوطے کی قیمت 650 پاؤنڈ تک ہے۔ تاج والے ان طوطوں کو عالمی تنظیموں نے نایاب پرندوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔دنیا بھر میں ایسے طوطوں کی تعداد صرف 7 ہزار رہ گئی ہے۔ طوطوں کی یہ نسل سال میں صرف 2 انڈے دے کر ان میں سے بچے نکالتی ہے۔ دنیا بھر میں ہرسال 10 ہزار سے زیادہ نایاب نسلوں کے پرندے غیر قانونی طور پر پکڑ کر سمگل کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے 40 فیصد سمگلنگ کے دوران مر جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :