جڑانوالہ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل
منگل 5 مئی 2015 21:22
جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی۔ ذرائع کے مطابق نواحی قصبہ 266 ر۔ب کھرڑیانوالہ کے رہائشی ملزم یونس نے گھریلو تنازعہ پر اپنے بہنوئی سلیمان اور بھانجے عزیز کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اْتار دیا اور فرار ہو گیا۔
(جاری ہے)
چک نمبر 278 گ ب علاقہ تھانہ روڈالہ کے بہن بھائی ولایت خاں اور ارشاد بی بی موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہے تھے کہ تھانہ روڈالہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان عیسیٰ اور موسیٰ نے اْن پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ولایت خاں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ارشاد بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے ڈی ایچ کیو فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اْس کی حالت بدستور خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
تیسرے واقعہ میں پاکستان گیٹ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے نوجوان تاجر تیمور کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کھڑیانوالہ، تھانہ روڈالہ اور تھانہ سٹی نے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.